top of page
Search


حیدرآباد میں سڑک حادثہ۔ اردو روزنامہ سے وابستہ ملازم جاں بحق
: شہر حیدرآباد میں رونما سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیاض ساکن مشک محل کل رات بذریعہ آر ٹی سی بس شاد نگر سے حیدرآباد واپس ہوئے۔ وہ آرام گھر چوراہے پر بس سے اترنے کے دوران گرپڑے اور اسی بس کے پچھلے ٹائیر کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ فیاض روزنامہ رہنمائے دکن کے ملازم بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔
May 16, 2023


بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا وعدہ _ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کے خلاف 100 کروڑ روپئے کا ہتک عزت مقدمہ
کانگریس پارٹی کے سربراہ ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے انتخابی مہم کے دوران بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے بیان اور کانگریس پارٹی کے منشور میں بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کے وعدے پر کھرگے کے خلاف پنجاب کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ہندو سورکشا پریشد بجرنگدل ہند کے بانی ہتیش بھردواج نے کانگریس سربراہ کھرگے کے خلاف 100 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ اس تناظر میں سنگرور کی عدالت نے کانگریس لیڈر کو سمن جاری کیا ہے۔ سول جج رمندیپ کور نے ک
May 15, 2023


کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس سے 9 مسلم امیدوار کامیاب
کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے 9 مسلم امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے کانگریس پارٹی نے اس مرتبہ 13 امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا جن میں 9 کامیابی حاصل کرلی ۔باقی 4 دوسرے مقام پر رہے ۔ جن امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ان میں بیدر اسمبلی حلقہ سے رحیم خان ، جنوب گلبرگہ سے کنیز فاطمه ، جنوب بیل گام سے آصف سیٹھ ، منگلورد سے یوٹی قادر ، چمراج پیٹ سے ضمیر احمد خان، شانتی نگر سے این اے حارث، شیواجی نگر سے رضوان ارشد، رام نگر سے ایچ اے اقبال حسین اور نرسمہا راجہ اسمبلی حلقہ سے
May 13, 2023


کرناٹک انتخابات ۔ کانگریس کی 136 نشستوں پر جیت
Karnataka Elections Congress won 136 seats بنگلور: کرناٹک اسمبلی انتخابات کی گنتی کا عمل ختم ہو گیا ہے۔ کانگریس ریاست کی 224 سیٹوں میں سے 136 سیٹیں جیت کر اقتدار سنبھالنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ دوسری جانب بی جے پی 65 سیٹوں تک محدود ہو کر رہ گئی۔ جے ڈی (ایس) نے 19 اور دیگر نے چار سیٹیں جیتیں ہیں۔
May 13, 2023


حجاب پر پابندی لگانے والے کرناٹک کے وزیر کو ہوئی شکست
Karnataka minister to ban hijab defeated بنگلور: کرناٹک کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش جنہوں نے حجاب پر پابندی لگائی تھی الیکشن ہار گئے۔ کرناٹک کے وزیر تعلیم اور بی جے پی لیڈر بی سی ناگیش جنہوں نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو نافذ کیا تھا اور ریاست میں مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ پر زور دیا تھا وہ اپنے حلقے سے الیکشن ہار گئے ہیں۔
May 13, 2023
bottom of page
