top of page

حیدرآباد میں سڑک حادثہ۔ اردو روزنامہ سے وابستہ ملازم جاں بحق

: شہر حیدرآباد میں رونما سڑک حادثہ میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیاض ساکن مشک محل کل رات بذریعہ آر ٹی سی بس شاد نگر سے حیدرآباد واپس ہوئے۔ وہ آرام گھر چوراہے پر بس سے اترنے کے دوران گرپڑے اور اسی بس کے پچھلے ٹائیر کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ فیاض روزنامہ رہنمائے دکن کے ملازم بتائے گئے ہیں۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروادیا۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

8 views0 comments

Comments


bottom of page