top of page

کریم نگر میں خواتین کا اجلاس ’’سیرت رسول اور خواتین کی ذمہ داریاں


رسول رحمت ﷺ کے طبقۂ نسواں پر بے شمار احسانات
رسول رحمت ﷺ کے طبقۂ نسواں پر بے شمار احسانات

کریم نگر: یکم ستمبر عالم الدین۔ اے بی نیوز۔ سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام اور جمعیۃ علماء حلقہ کارخانہ گڈہ کے تعاون سے خواتین کا ایک اہم اجلاس بعنوان ’’سیرت رسول اور خواتین کی ذمہ داریاں‘‘ نیشنل پیالیس حسینی پورہ میں منعقد ہوا۔ صدارت حضرت مفتی محمد یونس القاسمی (صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر) نے کی جبکہ نگرانی حضرت مولانا محمد عمر فاروق قاسمی (صدر سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر) نے انجام دی۔


افتتاحی خطاب میں مولانا عمر فاروق قاسمی نے کہا:

ربیع الاول کا مہینہ رسول اللہ ﷺ کی آمد کا مہینہ ہے، عام طور پر مرد حضرات سیرت کے جلسوں میں شریک ہوتے ہیں لیکن خواتین کو اس سے محروم رکھا جاتا ہے، اسی کمی کو دور کرنے کے لئے یہ اجلاس رکھا گیا تاکہ خواتین بھی اپنی ذمہ داریوں کو سیرت کی روشنی میں سمجھ سکیں۔


مہمانِ خصوصی حضرت مولانا عتیق احمد قاسمی (ناظم جامعہ گلشن خیرالنساء ظہیرآباد) نے کہا:

رسول اللہ ﷺ نے ایسے معاشرے میں عورتوں کو عزت اور حقوق دیے جب ان پر ظلم و ستم عام تھا، لڑکیوں کو زندہ درگور کیا جاتا، بیواؤں کو منحوس سمجھا جاتا، لیکن آپ ﷺ نے عورت کو عدل و انصاف کے ساتھ وہ مقام دیا جس کی وہ مستحق تھیں۔


صدارتی خطاب میں حضرت مفتی محمد یونس القاسمی نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ سیرت رسول ﷺ کا مطالعہ کریں اور اپنی اولاد کو ازواج مطہرات کی زندگیوں سے روشناس کرائیں۔


اس اجلاس میں حضرت مفتی محمد صادق حسین قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر) نے جمعیۃ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ نظامت مفتی محمد شاداب تقی قاسمی (سکریٹری حلقہ کارخانہ گڈہ) نے انجام دی، جبکہ شکریہ مفتی عبدالعلیم قاسمی (صدر حلقہ کارخانہ گڈہ) نے ادا کیا۔ اس موقع پر کئی معزز علما اور جمعیۃ کے ذمہ داران شریک رہے جن میں مفتی عبدالحمید قاسمی، مفتی شعیب علی قاسمی، مولانا مزمل اسعدی، مولانا عابد خلیل حسامی، حافظ عبدالمجید اشتیاق، حافظ شہباز اور دیگر موجود تھے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page