top of page

اردو میڈیم سے ڈسٹرکٹ رجسٹرار تک – شگفتہ فردوس کی شاندار کامیابی

Congratulations to shagufta firdouse
Congratulations to shagufta firdouse

اردو میڈیم کے طلبہ کا مستقبل نہیں – یہ صرف ایک خیال تھا، حقیقت کچھ اور ہے۔ کاغذ نگر کی دختر شگفتہ فردوس نے اسے غلط ثابت کر دکھایا۔ اپنی محنت، لگن اور استقامت کے ذریعے انہوں نے گروپ-1 امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ رجسٹرار کے عہدے پر منتخب ہوکر ایک نئی تاریخ رقم کی۔شگفتہ فردوس ایک عام گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد سید حبیب الرحمن پولیس محکمہ میں ہیڈ کانسٹیبل ہیں۔ محدود آمدنی کے باوجود بچوں کی تعلیم پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ یہی حوصلہ افزائی اور خاندانی اقدار شگفتہ کے تعلیمی سفر کی بنیاد بنی۔ اردو میڈیم – رکاوٹ نہیں بلکہ طاقت ہے شگفتہ فردوس کا کہنا ہے: “زبان کامیابی کا فیصلہ نہیں کرتی، محنت کرتی ہے۔ جتنا دل لگا کر پڑھیں گے، اتنی ہی بڑی منزل ملے گی۔” کامیابی کا سفر آسان نہیں تھا۔ دن رات مطالعہ، ماک ٹیسٹ، ناکامیوں کا سامنا، اور حوصلہ نہ ہارنے کا عزم – یہی راستہ انہیں کامیابی کی منزل تک لے گیا۔ طلبہ کے لیے پیغام دیا کہ میڈیم نہیں بلکہ محنت ہی اصل کامیابی کی کنجی ہے۔ عام گھرانے سے بھی بڑے خواب پورے ہوسکتے ہیں۔ خاندانی تعاون اور استقامت ہو تو کامیابی یقینی ہے۔ ڈسٹرکٹ رجسٹرار کا عہدہ حاصل کرنے والی شگفتہ فردوس – جو شیخ پرویز کی شریکِ حیات ہیں – آج صرف اپنے خاندان ہی نہیں بلکہ ہر اردو میڈیم پڑھنے والے کے لیے باعثِ فخر ہیں۔


اے بی نیوز شگفتہ فردوس کو اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page