top of page

اسلام کا حسن: حقوق العباد کی پاسداری، دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی کا کامیاب پروگرام


ree

The Beauty of Islam: Upholding the Rights of the People — A Successful Program of Darul Khair Welfare Society Karimnagar


کریم نگر: اے بی نیوز۔

دین اصل میں حقوق کی ادائیگی کا نام ہے اللہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق کے بعد قران اور شریعت کے حقوق اور اس کے بعد حقوق العباد ہے۔ جو حقوق العباد میں جتنا کمزور ہوگا وہ ایمان میں اتنا ہی کمزور ہوگا حضرت مولانا احمد ومیز ندوی صاحب (استاذِ حدیث، دارالعلوم حیدرآباد) صدر دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی کریم نگر ڈاکٹر عبدالقدوس کی نگرانی میں پیکاک کانفرنس ہال میں منفدہ خصوصی اجلاس میں ان زرین خیالات کا اظہار کیا۔ مولانا ومیز ندوی نے کہا کہ تمام مسلمان سمجھتے ہیں کہ اسلام نام ہے صرف عبادت پر عمل کرنا جب کہ عبادت دین کا صرف ایک حصہ ہے مولانا ندوی نے مسلم معاشرے میں حقوق العباد کی ادائیگی میں زبردست کتا ہی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا خوف نہ ہونے کی وجہ سے حقوق العباد میں حق تلفی ہو رہی ہے انہوں نے مسلم لڑکیوں کہ ارتداد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں علماء کرام کے ساتھ اپنے علاقے کی مساجد میں شادی سے قبل عمر کے نوجوان لڑکوں اور نوجوان لڑکیوں کے الحادہ الحائدہ پروگرام منعقد کیے جائیں اور انہیں معاشرتی حقوق سے اگاہ کیا جائے مولانا نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مسلم معاشرے میں بہو پر ہو رہے مظالم روکنا چاہیے اور وراثت میں بہنوں کے حقوق دلوانے کے لیے مقامی شرعی کمیٹیوں سے بھرپور تعاون لیا جائے جو کہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔حضرت مفتی انعام الحق قاسمی صاحب (صدر محکمۂ شرعیہ، حیدرآباد) نے اپنے خطاب میں امت مسلمہ بالخصوص نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو حقوق العباد پر سختی کے ساتھ عمل کرنے کی ہدایت دی مفتی انعام الحق قاسمی نے حقوق العباد کے ساتھ اسراف اور سیل فون کے نقصانات کا تفصیل کے ساتھ حاضرین کو واقف کرایا انہوں نے دارالخیر کے اس پروگرام کہ انعقاد پر ستائش کی اور ہدایت دی کے کریم نگر کے مساجد میں اس ضمن میں علماء کرام کی رہبری میں مساجد میں عملی غدامات کرنے ہوں گے جو کہ وہاں وقت کا اہم تقاضہ ہے قبل ازی مفتی صادق حسین نے بھی مخاطب کیا پروگرام کی نظامت کے فرائض معروف حافظ رضوان ناظم مدرسہ فیض ابرار نے نہایت خوش اسلوبی اور سنجیدگی کے ساتھ انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز مولانا ساقب کی خیرات کلام سے ہوا۔ محمد شفیع نے نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کی اس موقع پر ذمہ داران دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی جناب ڈاکٹر عبدالقدوس صاحب، جناب احمد صاحب، محمد شکیل صاحب، نجیب احمد صاحب وسیع صاحب نے مہمانان خصوصی حضرت مولانا احمد ومیز ندوی صاحب (استاذِ حدیث، دارالعلوم حیدرآباد)، حضرت مفتی انعام الحق قاسمی صاحب (صدر محکمۂ شرعیہ، حیدرآباد) کی شال پوشی کی گئی اور حسن سلوک کو عام کرنے کےلیے اٹو پوسٹر بھی ریلیز کیے گئے ۔ پروگرام کے اختتام پر امتِ مسلمہ کے اتحاد، ملک کی سلامتی اور دارالخیر ویلفیئر سوسائٹی کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس خصوصی اجلاس میں مفتی غیاث محی الدین نائب صدر جمعیت العلماء کریم نگر کے علاوہ صدر مکہ مسجد محمد عبدالمجید حافظ وسیم سیکرٹری جمعیت العلماء، ناظم جماعت اسلامی محمد صہیب احمد خاں مفتی خلیل صاحب، امیر جماعت اسلامی منکمہ توٹہ اعزای صدر مسلم گریجویٹ ویلفیئر اسوسییشن محمد نظام الدین، مصطفی علی انصاری، علماء کرام حفاظ کرام دانشوران ملت کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سوسائٹی کے ذمہ داران نے تمام مہمانانِ کرام، علما، اور شرکائے محفل کا شکریہ۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page