کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس سے 9 مسلم امیدوار کامیاب
- aalimuddin
- May 13, 2023
- 1 min read


کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے 9 مسلم امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے کانگریس پارٹی نے اس مرتبہ 13 امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا جن میں 9 کامیابی حاصل کرلی ۔باقی 4 دوسرے مقام پر رہے ۔ جن امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ان میں بیدر اسمبلی حلقہ سے رحیم خان ، جنوب گلبرگہ سے کنیز فاطمه ، جنوب بیل گام سے آصف سیٹھ ، منگلورد سے یوٹی قادر ، چمراج پیٹ سے ضمیر احمد خان، شانتی نگر سے این اے حارث، شیواجی نگر سے رضوان ارشد، رام نگر سے ایچ اے اقبال حسین اور نرسمہا راجہ اسمبلی حلقہ سے تنویر سیٹھ کو کامیابی ملی ۔
Comments