top of page
Search


عثمانیہ یونیورسٹی میں جمعہ کو جاب میلہ
Job fair at Osmania University on Friday حیدرآباد: 20 جولائی ( اے۔ بی ۔نیوز اردو ) عثمانیہ یونیورسٹی میں جمعہ کو جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ سیارا گروپ کی جانب سے یہ جاب میلہ منعقد کیا جارہا ہے۔ انٹرمیڈیٹ، ڈگری، پی جی امیدوار اس کیلئے اہل ہیں۔ ایسے مرد اورخواتین امیدوار جن کی عمر18 تا 30 سال ہے جاب میلہ سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ امیدواروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ اپنے بائیوڈاٹا اورسرٹیفکٹس کے ساتھ میلہ سے رجوع ہوں۔ تعلیم یافتہ بیروزگارنوجوانوں سے اس موقع سے مستفید ہونے کی خواہش
Jul 20, 2022


یورپ میں جھلسا دینے والی گرمی۔ کئی دہائیوں کا ریکارڈ
Scorching heat in Europe. Decades of records were broken 20 جولائی ( اے۔ بی ۔نیوز اردو ) حیدرآباد: برطانیہ سمیت یورپ میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پرتگال اور اسپین میں شدید گرمی کی وجہہ سے اندرون ایک ہفتہ ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ شدید گرمی کی وجہہ سے عوام کی صحت پراثرپڑرہا ہے ،کل کا دن سال کا شدید گرم ترین دن رہا جبکہ فرانس کے کئی شہروں میں گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، آئر لینڈ اور ہالینڈ کے کئی شہروں میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے، بیلجیئم
Jul 20, 2022


جگتیال ضلع میں دو افراد کنویں میں گر کر ہلاک
Two people died after falling into a well in Gagtial district 20 جولائی ( اے۔ بی ۔نیوز اردو ) جگتیال ضلع میں دو افراد زرعی باولی میں گر کر ہلاک ہوگئے۔یہ افسوسناک واقعہ دھرماپوری کے قریب واقع ایک کنویں میں پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زرعی کنویں میں برقی موٹر لگانے کے دوران ایک شخص گر پڑا اسے بچانے کے لئے دوسرا بھی کنویں میں غرق ہو گیا۔ پولیس نے ماہر غوطہ خوروں کی مدد سے غرقاب ہونے والوں کی شناخت سرینواس اور وینکٹیش کی حیثیت سے ہوئی ہے مزید تفصیلات نہیں مل سکیں۔
Jul 20, 2022


نیٹ فلیکس کو زبردست دھکہ
Big loss to Netflix 20 جولائی ( اے۔ بی ۔نیوز اردو ) نئی دہلی: نیٹ فلیکس کو زبردست دھکہ لگا ہے۔ نیٹ فلیکس نے مسلسل دوسرے سہ ماہی میں سبسکرائبرز کوکھودینے کی اطلاع دی ہے۔ نیٹ فلیکس نے اپریل سے جون تک 9،70,000 صارفین کو کھو دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی سال تک صارفین کی تعداد میں اضافہ کے بعد نیٹ فلیکس نے 2021 کے آخر کے مقابلے میں پہلی سہ ماہی میں دنیا بھر میں 200,000 سبسکرائبرز کو کھو دیا جس سے اس کا حصہ کم ہو گیا۔
Jul 20, 2022


عادل آباد کے اوٹنور میں خوفناک سڑک حادثہ _ تین نوجوان ہلاک
Terrible road accident in Adilabad's Otnoor _ Three youths killed عادل آباد _ 19 جولائی ( اے۔ بی ۔نیوز اردو ) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ اوٹنور منڈل کے کوماری تانڈہ کے پاس پیش آیا۔دو موٹر بائیک کے تصادم کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔مرنے والوں کی شناخت شہباز خان روی اور موہن کے حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ اکشے نامی ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے عادل آباد کے رمس اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Jul 19, 2022
bottom of page
