top of page

یورپ میں جھلسا دینے والی گرمی۔ کئی دہائیوں کا ریکارڈ

Scorching heat in Europe. Decades of records were broken


20 جولائی ( اے۔ بی ۔نیوز اردو )

حیدرآباد: برطانیہ سمیت یورپ میں شدید گرمی کی لہرجاری ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پرتگال اور اسپین میں شدید گرمی کی وجہہ سے اندرون ایک ہفتہ ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔ شدید گرمی کی وجہہ سے عوام کی صحت پراثرپڑرہا ہے ،کل کا دن سال کا شدید گرم ترین دن رہا جبکہ فرانس کے کئی شہروں میں گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، آئر لینڈ اور ہالینڈ کے کئی شہروں میں بھی شدید گرمی کی لہر جاری ہے، بیلجیئم میں بھی اعظم ترین درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ جانے کی پیش قیاسی کی جارہی ہے۔ ماحولیاتی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ کی وجہہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔


12 views0 comments

댓글


bottom of page