top of page
Search


ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش
ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملے میں تلنگانہ حکومت کو ہائی کورٹ سے ایک بار پھر دھکہ لگا ہے ۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے دی گئی ہدایت پر روک لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت سے انکار کردیا ۔ واضح کیا گیا ہے کہ ڈیویژن بنچ کے احکامات پر سنگل بنچ کی جانب سے سماعت نہیں کی جاسکتی ۔ ڈیویژن بنچ نے کہا ہے کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا ۔ واضح رہے کہ سابق میں سی بی آئی تحقیقات سے متعلق ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے تلنگا
Feb 8, 2023


تلنگانہ میں اساتذہ کے تبادلوں کے سلسلہ میں حکومت کا اہم فیصلہ
An important decision of the government regarding the transfer of teachers in Telangana تلنگانہ حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کے سلسلے میں ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں کے لیے سابق ضلع کو بنیاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق جن اساتذہ کا سرکاری حکم نامہ 317 میں کسی دوسرے ضلع میں تبادلہ کیا گیا ہے، انہیں پچھلے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اساتذہ کے تبادلے کے لیے درخواست دینے کا موقع دیا جائے
Feb 8, 2023


تلنگانہ اسمبلی میں بجٹ پیش، اقلیتوں کے لیے 2200 کروڑ روپیے کی تجویز
Telangana Budget تلنگانہ کے وزیر فائنانس ہریش راؤ نے قانون ساز اسمبلی میں مالی سال 2023-24 کا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ 2,90,396 کروڑ روپے کا ریاستی بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ ریونیو اخراجات 2,11,685 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ اس بجٹ میں اقلیتوں کی بہبود کے لئے 2200 کروڑ روپیے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ اپنی بجٹ تقریر میں ہریش راؤ نے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی متحرک قیادت میں تلنگانہ نے ساڑھے آٹھ سال کی مختصر مدت میں اہم ترقی حاصل کی ہے۔ فلاح و بہبود اور ترقی دونوں میں تلنگانہ ایک
Feb 6, 2023


ترکی میں شدید زلزلے کے جھٹکے، پانچ سو ستر سے زائد افراد ہلاک، چار سوسے زائد زخمی
Turkey Earthquake ترکی میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 درج کی گئی ہے۔ جنوب مشرقی ترکی میں زلزلے سے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ یہی نہیں پانچ سو ستر سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جب کہ چار سو سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب شام میں بھی زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترکی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر زلزلہ آیا۔ اس کی گہرائی زمین کے اندر 1
Feb 6, 2023


تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی اڈھاک کمیٹی کی تشکیل
Formation of Adhoc Committee of Telangana Urdu Working Journalists Union حیدرآباد۔ 22/جنوری (پریس نوٹ) تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی جنرل باڈی کا ایک اجلاس آج اے جے مینشن، شانتی نگر، حیدرآباد میں منعقد ہوا جس میں تلنگانہ کے تقریباً تمام اضلاع کے اردو صحافیوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس جناب جمال شریف ایڈوکیٹ (نامہ نگار روزنامہ سیاست جنگاؤں) کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں یونین کی ریاستی کمیٹی اور اضلاع کمیٹیوں کے انتخابات کے علاوہ دیگر امور پر غور و خوض کیا گیا۔ وا
Jan 23, 2023
bottom of page
