top of page

ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش

ree

ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کے معاملے میں تلنگانہ حکومت کو ہائی کورٹ سے ایک بار پھر دھکہ لگا ہے ۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں سی بی آئی کی جانب سے دی گئی ہدایت پر روک لگانے سے متعلق درخواست پر سماعت سے انکار کردیا ۔ واضح کیا گیا ہے کہ ڈیویژن بنچ کے احکامات پر سنگل بنچ کی جانب سے سماعت نہیں کی جاسکتی ۔ ڈیویژن بنچ نے کہا ہے کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا ۔ واضح رہے کہ سابق میں سی بی آئی تحقیقات سے متعلق ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے تلنگانہ حکومت ہائی کورٹ ڈیویژن بنچ سے رجوع ہوئی تھی ۔ ڈیویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے چیف جسٹس کی قیادت میں حکومت کے اعتراض کو مسترد کردیا تھا ۔ ایڈوکیٹ جنرل نے اس معاملے میں سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کےلئے مہلت طلب کرتے ہوئے تب تک اس فیصلے کو معطل کرنے کی خواہش کی تھی۔ ہائی کورٹ نے آرڈرر کو معطل کرنے سے انکار کردیا۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page