Turkey Earthquake
ترکی میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.8 درج کی گئی ہے۔ جنوب مشرقی ترکی میں زلزلے سے بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ یہی نہیں پانچ سو ستر سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جب کہ چار سو سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب شام میں بھی زلزلے کے باعث کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ترکی میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر زلزلہ آیا۔ اس کی گہرائی زمین کے اندر 17.9 کلومیٹر تھی۔ ترکی کے شہر غازیانتپ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اب تک دو سو سے زائد افراد کی ہلاکت کی خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں۔

Comments