top of page
Search


تلنگانہ میں فیملی رجسٹر سرٹیفکیٹ کا آغاز
می سیوا کے ذریعے صرف ₹62 میں دستیاب، دو دن میں سرٹیفکیٹ جاری ہوگا کریم نگر، 27 جولائی: تلنگانہ حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے فیملی رجسٹر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ حکومت کے جاری کردہ احکامات کے مطابق اب یہ سرٹیفکیٹ ریاست بھر میں می سیوا مراکز، آن لائن پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے صرف ₹62 کی سروس فیس پر حاصل کیا جا سکے گا۔ حکومت کے مطابق یہ سرٹیفکیٹ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) کے لیے قابل قبول 12 دستاویزات میں شامل کیا گیا ہے۔ اس میں خاندان کے سربراہ ا
Jul 27
کریم نگر: بی سی اسٹڈی سرکل میں مختلف مسابقتی امتحانات کی مفت کوچنگ، درخواستیں طلب
کریم نگر، 24 جولائی: محکمہ پسماندہ طبقات کی ترقی، حکومت تلنگانہ کے تحت تلنگانہ پسماندہ طبقات روزگار و ہنرمندی تربیتی مرکز (بی سی اسٹڈی سرکل)، کریم نگر نے مختلف مسابقتی امتحانات کی مفت کوچنگ کے لیے بے روزگار امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ بی سی اسٹڈی سرکل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر روی کمار نے جمعہ کو جاری کردہ بیان میں بتایا کہ فاؤنڈیشن کورس، گروپ-I، گروپ-II، گروپ-III، گروپ-IV، بینکنگ سروسز، اسٹاف سلیکشن کمیشن (SSC)، ریلوے ریکروٹمنٹ بورڈ (RRB) اور پولیس بھرتی کے امتحانات
Jul 24


جگتیال ڈگری کالج فار ویمن (خودمختار) میں دوسرے مرحلے کے داخلے جاری
گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن (خودمختار)، جگتیال کے پرنسل پروفسیر کے_راما کرشنا کی اطلاع کے بموجب بی۔اے اردو میڈیم کے داخلوں کے سلسلہ میں انٹرمیڈیٹ مکمل کرنے والی طالبات اور اوپن انٹر کامیاب طالبات کے سرپرستوں سے خصوصی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ DOST کے دوسرے مرحلہ میں بی۔اے اردو میڈیم کورس میں داخلہ حاصل کریں۔ یہ کورس خصوصاً اردو میڈیم لڑکیوں کے روشن مستقبل، اعلیٰ تعلیم اور خود کفالت کے لیے ایک بہترین موقع ہے۔ اردو میڈیم سے انٹر مکمل کرنے والی طالبات اور اوپن انٹر کامیاب طالبات بی۔
May 26


کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے نتائج: بی جے پی 30 کے ساتھ سب سے بڑی جماعت، اکثریت کے لیے 4 نشستوں کی ضرورت
کریم نگر:13 فروری 2026 (اےبی نیوز/عالم الدین) کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے دوسرے عام انتخابات کے تحت 66 ڈویژنس کے نتائج کا مکمل اعلان کر دیا گیا ہے۔ جماعتی اکثریت کے اعتبار سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری ہے، تاہم واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث اقتدار کے قیام کے لیے سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بی جے پی نے مجموعی طور پر 30 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ کانگریس پارٹی 14 نشستوں کے ساتھ دوسرے مقام پر رہی، جبک
Feb 13


بی جے پی ایم پی ڈی۔ اروِند کے خلاف مقدمہ درج، پولنگ عملہ کو دھمکانے کا الزام
نظام آباد، اے بی نیوز: تلنگانہ کے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے 34 ویں ڈویژن میں واقع ہریچرن مارواڈی پولنگ سینٹر پر میونسپل انتخابات کے دوران پیش آئے واقعہ کے سلسلے میں بی جے پی رکنِ پارلیمنٹ ڈی۔ اروِند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ڈی۔ اروِند اپنے تقریباً 7 تا 8 حامیوں کے ہمراہ پولنگ بوتھ نمبر 285، 286 اور 287 میں داخل ہوئے۔ الزام ہے کہ انہوں نے اسٹِل اور ویڈیو کیمروں کے ذریعے ڈیوٹی پر موجود پولنگ عملے اور پولیس ملازمین کو دھمکیاں دیں اور نامناسب الفاظ اس
Feb 12
bottom of page
