top of page

ہندوستان کا دستور دنیا کا طویل ترین دستور ہے۔ کلکٹر آر وی کرنن

Indian constitution is the longest constitution in the world. Collector RV Kirnan


کریم نگر – ( اے بی نیوز اردو)

ہندوستان کا آئین تمام شہریوں کیلئے حقو ق و فرائض کی پیش کشی کرتا ہے ۔ ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے بروز ہفتہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں منعقدہ 73 ویں ہندوستانی یوم دستور پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر کلکٹر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کا دستور شہریوں کو فرائض کے ساتھ حقو ق کی فراہمی بھی کرتا ہے ۔ ہندوستان کا دستور دنیا کا طویل ترین دستور ہے ۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر کے ہمراہ تمام نے دستور کی تمہید کو دہراتے ہوئے عہد لیا ۔

ہندوستان کے آئین کی تمہید ہم بھارت کے عوام متانت و سنجیدگی سے عزم کرتے ہیں کہ بھارت کو ایک مقتدر سماج واری غیر مذہبی عوامی جمہوریہ بنائیں اور اس کے تمام شہریوں کے لئے حاصل کریں ۔ انصاف سماجی ، اظہار عقیدہ دین اور عبادت مساوات بہ اعتبار حیثیت اور موقع اور ان سب میں اخوت کو ترقی دیں جس سے فرد کی عظمت اور قوم کے اتحاد اور سالمیت کا تیقن ہو ۔ اپنی آئین ساز اسمبلی میں آج 26 نومبر 1949 کو یہ آئین ذریعہ ہذا اختیار کرتے ہیں ، وضع کرتے ہیں اور اپنے آپ پر نافذ کرتے ہیں ۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال، آر ڈی او آنند کمار، کلکٹریٹ اے او ڈاکٹر نارائنا سوامی، ضلع عہدیداروں ، کلکٹریٹ عملہ و دیگر نے شرکت کی ۔

84 views0 comments

Comments


bottom of page