top of page

ہندوستان اورآسٹریلیا کی ٹیمیں حیدرآباد پہنچ گئیں

Indian and Australian teams reached Hyderabad

ree

حیدرآباد: (اے۔بی۔نیوز اردو)

ہندوستان-آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں حیدرآباد پہنچ گئیں۔ کل ان دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچ اوپل کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شمش آباد ایرپورٹ پرکھلاڑیوں کی آمد کے پیش نظرسخت ترین سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی ایرپورٹ سے خصوصی بس کے ذریعہ ہوٹل کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ قیام کریں گے۔

قبل ازیں کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش ایم بھگوت نے بتایا کہ حیدرآباد میں کل کھیلے جانیوالے کرکٹ میچ کے لئے سخت سکیوریٹی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ تا حال اسٹیڈیم کے آس پاس 300 سی سی کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور 2500 ملازمین پولیس کے ساتھ صیانتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page