top of page

ہاسپٹل کی عمارت میں لگی بھیانک آگ، ڈاکٹراوران کے دو کمسن بچوں کی موت

A terrible fire broke out in the hospital building, the death of the doctor and two young children

حیدرآباد: (اے۔بی۔نیوزاردو)

ریاست آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں آگ لگنے کےبھیانک واقعہ میں ایک ڈاکٹراوران کے دونوں بچوں کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق رینی گنٹہ بھگت سنگھ کالونی میں ڈاکٹرروی شنکرریڈی کا خانگی ہاسپٹل ہے، اوروہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ اسی عمارت کی اوپری منزل میں رہا کرتے تھے۔

آج صبح اچانک ہاسپٹل کی اوپری منزل جہاں ڈاکٹرخاندان کے ساتھ مقیم تھے اچانک آگ لگ گئی، اس حادثہ میں ڈاکٹرزندہ جل کرہلاک ہوگیا جب کہ ان کے دونوں بچوں کو 12 سالہ بھرت اور15 سالہ کارتیکا کو عمارت سے نکال کرہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکے، پولیس نے آتشزدگی سے متاثرہ عمارت میں پھنسی ہوئی ڈاکٹرکی بیوی اورساس کو بچالیا گیا۔


6 views0 comments

Comments


bottom of page