top of page

گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں گیسٹ فیکلٹی کیلئے درخواستیں مطلوب


18 جولائی (اے۔بی۔نیوزاردو)

ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے ایک پریس نوٹ کے بموجب کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے تعلیمی سال 2023-24 کیلئے ڈگری کالجوں میں گیسٹ فیکلٹی کے طور پر عارضی لیکچررز کے تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں مضامین انگریزی 1 ، اردو 1 کامرس انگلش میڈیم 1 کامرس اردو میڈیم 1 کمپیوٹر اپلی کیشنس انگریزی میڈیم 2 ہسٹری تلگو میڈیم 1 باٹنی اردو میڈیم 1 زوالوجی اردو میڈیم 1 کمسٹری اردو میڈیم 1 جملہ (10) جائیدادوں پر عارضی بنیاد پر گیسٹ فیکلٹی سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ امیدوار کو متعلقہ مضمون میں پوسٹ گریجویشن میں 55 نشانات برائے جنرل اور ایس سی ایس ٹی امیدواروں کیلئے 50 اقل ترین نشانات کا حامل ہونا ضروری ہے۔ پی ایچ ڈی نیٹ سیٹ سلیٹ امیدوراوں اور تدریسی تجربہ رکھنے والوں کو سرٹیفکیٹ کی پیشکشی پر فوقیت دی جائے گی۔ منتخبہ امید واروں کو متعلقہ زبان میں ہی تدریس کرنی ہوگی ۔ گیسٹ فیکی منتخبہ امیدواروں کو یومیہ زیادہ سے زیادہ چار تدریسی گھنٹے اور ماہانہ (72) گھنٹوں کی حد تک اعزاز یہ دیا جائے گا۔ نتیجہ امیدواروں کی خدمات تعلیمی سال کے اختتام تک ہی حاصل کی جائیں گی۔ خواہش مند امیدوار کو چاہئے کہ وہ ٹائپ شده درخواست اپنی انفرادی و تعلیمی تفصیلات معد فون نمبر اور پوسٹ گریجویشن کے بعد کی اسنادات کی نقول کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے دفتر میں 21 جولائی بروز جمعہ شام 4 بجے تا 5 بجے تک شخصی طور پر داخل کریں۔ انٹرویو کی تاریخ اور مقام کی اطلاع ذریعہ فون امیدوار کو دی جائے گی۔

19 views0 comments

Comments


bottom of page