top of page

گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور میں قومی یوم تعلیم اور عالمی یوم یوم اردو تقریب کا انعقاد

Organized National Education Day and World Urdu Day celebrations at Government Degree College Armoor

گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور میں بضمن قومی یوم تعلیم اور عالمی یوم اردو تقریب منعقد کی گئی۔جسمیں عبدالرحمن اسسٹنٹ پروفیسر اردو گری راج کالج نظام آباد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا آزاد کے بغیر ہندوستان کی آزادی کا حصول ناممکن تھا مولانا کی تمام زندگی ایک مثالی نمونہ ہے جس سے ہر فرد کو واقفیت حاصل رہنا چاہیے مزید انھوں نے طلباء کو مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹر وینو گوپال سوامی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج آرمور کی زیر صدارت پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب کی کاروائی قاسم علی بیگ لکچرر اردو نے چلائی۔ اس تقریب کے کو کنوینر حسیب الرحمن لکچرر کامرس تھے۔ حمیرا امرین لکچرر ہسٹری نے تقریر پیش کی۔ بعد ازاں تحریری اور تقریری مقابلوں میں کامیاب طلباء میں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی اور مولانا آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس تقریب میں کالج کے ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔


24 views0 comments

Comments


bottom of page