top of page

گجرات میں خوفناک سڑک حادثہ 4 افراد ہلاک

4 people killed in a terrible road accident in Gujarat

ree

احمد آباد _ گجرات کے وڈودرا میں قومی شاہراہ پر ایک بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ خوفناک حادثہ منگل کی صبح وڈودرا کے کپورائی پل پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک لگژری بس نے ہائی وے پر ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے اور زخمیوں کو وڈودرا کے سایاجی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کا شکار بس راجستھان کے بھیلواڑہ سے ممبئی جارہی تھی۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page