Sensational revelation of KT Rama Rao 2 MPs of Telangana are going to congratulate Congress party?
نظام آباد:9/ اکتوبر (اے۔بی۔نیوزاردو)
راہول گاندھی بھارت جوڑو یاترا کے سلسلہ میں ریاست تلنگانہ میں داخل ہوتے ہیں تو بھی تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے دو اراکین پارلیمنٹ کانگریس پارٹی کو خیر باد کردیں گے۔ اس بات کا سنسنی خیز انکشاف ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں ان کے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں۔ ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ نے پرگتی بھون حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران یہ تبصرہ کیا اور کہا کہ آپ(میڈیا) کو یہ اطلاع دے رہا ہو ں کہ وہ کس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اس بات کا میڈیا کو پتہ لگانے کی ضرورت ہے
انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا سے پہلے کانگریس جوڑو کی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے۔ گوا میں کانگریس کے 8 اراکین اسمبلی بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ راجستھان کے چیف منسٹر اشوک گہلوت اس پارٹی کے صدر کے طور پر الیکشن لڑیں گے وہاں کی حکومت کی بقاء سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ وہاں کے تمام ایم ایل ایس نے بغاوت کردی۔ اس پارٹی کا صدر کا انتخاب ایک بڑا مذاق بن گیا ہے۔ 76 سالہ پارٹی صدر سونیا گاندھی کے بعد اب 80 سالہ بزرگ ملکا ارجن کھڑے کو پارٹی صدر بنایا جانا تعجب کی بات ہے۔ سابقہ میں سیتا رام کیسری کو صدر پارٹی تھے تو پارٹی کی حالت وہی تھی جو موجودہ حالت ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اہم اپوزیشن کے طور پر کانگریس پارٹی بالکل ناکام ہوگئی ہے اس لئے ملک میں جو سیاسی خلاء ہے کانگریس پارٹی اپنے وجود کی جنگل لڑ رہی ہے۔
پارٹی ملک میں کسی بھی مقام پر کم از کم مقابلہ کے موقف میں بھی نہیں ہے 2024 ء کے الیکشن کے بعد کانگریس پارٹی برقرار رہے گی یا معلوم نہیں ؟۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں راہول گاندھی 15 یوم یا 15 ماہ بھی قیام کرینگے اس کا کوئی اثر نہیں پڑیگاوہ کرناٹک سے تلنگانہ کیلئے پہنچنے والے ہیں یہاں کے پروگراموں کو دیکھ کر خاموش ہوجائیں گے۔
Comments