top of page

کھیل جسمانی صلاحیتوں اور مہارتوں کے فروغ میں معاون ہوتے ہیں ۔ضلع کلکٹر آر وی کرنن کا بیان

Sports help in developing physical abilities and skills, said District Collector RV Kirnan

کریم نگر – 24 ستمبر 2022 (اے۔بی۔نیوز اردو)

بروز ہفتہ بی آر امبیڈکر اسٹیڈیم میں جیوتیشمتی تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام مشترکہ کریم نگر ضلع سطح کی بیڈمنٹن چمپئن شپ کا افتتاح کیاگیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو تعلیم کے حصول کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ہر فرد کو کسی نہ کسی کھیل میں لازمی شرکت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل انسان کو جسمانی طور پر صحت مند بناتے ہیں اور ذہنی صلاحیتوں کے فروغ میں مددگار ہوتے ہیں ۔ کھیلوں سے جسمانی طاقت، ذہنی طاقت، سماجی طاقت اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے بیاڈ منٹن کھیل کر مقابلوں کا افتتاح انجام دیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر جی وی شیام پرساد لال، ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیولپمنٹ آفیسر کے راجویر، جیوتشمتی تعلیمی ادارے کے چیئرمین جی ساگر راؤ، بیاڈمنٹن اسوسی ایشن کے سکریٹری وائی اوپیندر راؤ، جیوتشمتی تعلیمی ادارے کے پرنسپل کے ایس راؤ، پی ڈی وینکٹیشور راؤ، بیڈمنٹن کھلاڑیوں اور دیگر نے شرکت کی۔

0 views0 comments

Bình luận


bottom of page