top of page

کورونا وائرس سے چوکس رہنے مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو دی ہدایت

The central government has directed all the states to be vigilant against the corona virus

نئی دہلی، 20 دسمبر (اے۔بی نیوزاردو)

چین کے علاوہ کئی ممالک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو الرت رہنے کی ہدایت دی ہے


تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پر نسپل سیکریٹریز اور چیف سیکر ٹریز کو لکھے گئے ایک خط میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سیکرٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ ریاستوں کو کو ویڈ انفیکشن کے انتظام کے لیے پانچ جہتی حکمت عملی پر کام کرنا چاہیے۔ ریاستوں کو کو ویڈ انفیکشن کے تمام مشتبہ کیسوں کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ اور مثبت پائے جانے والے افراد کے نمونے جینوم ٹیسٹ کے لئے روانہ کئے جائیں۔

دنیا کے کئی ممالک میں کرونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل رہا ۳۔ چین کے ساتھ ساتھ کچھ اور ممالک بھی کورونا کی لپیٹ میں ہیں۔ چونکہ دوسرے ممالک میں Omicron ویرینٹ کے معاملات بڑھ رہے ہیں، مرکز نے تمام ریاستوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کورونا کی نئی شکلوں سے ہوشیار رہیں۔ جاپان، امریکا، کوریا اور برازیل میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ان ممالک میں ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری لہر کے بعد، نئے کیسز دوبارہ سامنے آئے اور چین نے صفر کوویڈ پالیسی کو نافذ کیا۔ تاہم عوام کی شدید مخالفت کی وجہ سے صفر کوویڈ پالیسی میں نرمی کی گئی۔ جس کے بعد بڑی تعداد میں کورونا کیسز درج ہوئے۔ جس کی وجہ سے وہاں کے ہسپتال کورونا کے مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد سے بھرے چینی اسپتالوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ 3 ماہ کے اندر چین میں 60 فیصد لوگ کورونا سے متاثر ہوئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دوسری لہر جنوری سے 15 فروری تک اور تیسری لہر فروری کے آخر سے 15 مارچ تک شروع ہوگی۔

45 views0 comments

Comments


bottom of page