top of page

کریمنگرمانیر ڈیم کے کیبل برج پر تیراکی کے لیے جانے والے تین کمسن لڑکے غرقاب

Three young boys drowned while going for a swim on the cable bridge of Karimnagar manair Dam

ree

7/مارچ (اے بی نیوز اردو)

تلنگانہ کے کریم نگر ضلع مرکز میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ مانیر ڈیم پر نئے تعمیر ہونے والے کیبل برج پر تیراکی کے لیے جانے والے تین کمسن لڑکوں کی پانی ڈوب جانے سے موت ہو گئی۔ اطلاع ملتے ہی تما پور پولیس موقع پر پہنچی اور تین لڑکوں کو ڈیم سے نکال کر نعشوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔ ان کے ساتھ موجود ایک اور لڑکے کی تلاش جاری ہے

بتایا گیا ہے کہ ان تینوں کا تعلق کریم نگر کے ھاوزنگ بورڈ کالونی سے ہے مرنے والوں کی شناخت 12 سالہ ویرانجینلو، 13 سالہ انیل اور 14 سالہ سنتوش کی حیثیت سے ہوئی ہے جبکہ چوتھے لڑکے کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی تلاش جاری ہے یہ چار لڑکے ہولی کھیلنے کے بعد پانی نہانے گئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page