top of page

کریم نگرقتل واقعہ کا معمہ حل۔ نعش گڑھا کھود کرنکالی گئی

Karim Nagar murder mystery solved. A grave was dug

ree

کریم نگر:(اے۔بی۔نیوز اردو)

ریاست تلنگانہ ضلع کریم نگرمیں ایک قتل کی واردات کے معمہ کو پولیس نے حل کرلیا ہے۔ پولیس نے سائیدا پورمنڈل میں ہوئی قتل کے واقعہ میں ملوث شوہربیوی دونوں کو گرفتارکرلیا۔


اکونورموضع سے تعلق رکھنے والے جئینت اوراس کی بیوی شاردھا زرعی مزدوری کا کام کررہے تھے، وہاں کا ایک ملازم سرینواس کچھ دنوں سے شاردھا کو ہراساں کررہا تھا۔اس نے یہ بات اپنے شوہرکو بتادی۔اس نے سرینواس کو ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیا، جیننت نے اپنے ایک رشتہ دارکے ساتھ ملکر سرینوس کے ساتھ شراب پی اوراس کے بعد ان دونوں نے ملکررسی سے گلا گھونٹ کرسرینواس کا قتل کردیا۔


قتل کے بعد ملزمین نے نعش کو گڑھا کھود کراس میں ڈال دیا۔ سرینواس کے لاپتہ ہوجانے کے معاملہ کی تحیقات کے دوران پولیس کو ان دونوں پرشبہ ہوا اورخوف کی وجہہ سے شوہربیوی نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالہ کردیا جبکہ اس قتل واقعہ کا ایک اورملزم فراری میں ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page