top of page

کریم نگر یوتھ سالیڈیریٹی موومنٹ کے زیر اہتمام نو منتخب سیکریٹری بار ایسوسی ایشن کے اعزاز میں پُروقار تہنیتی نشست

Updated: Apr 30

A prestigious felicitation session was organized by Karimnagar Youth Solidarity Movement in honor of the newly elected Secretary Bar Association.


ree

کریم نگر، 29 اپریل (اے بی نیوز )

کریم نگر بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب سیکریٹری جناب کے۔ ارون کمار کی شایانِ شان پذیرائی کرتے ہوئے، کریم نگر یوتھ سالیڈیریٹی موومنٹ لیگل سیل کے زیر اہتمام ایک باوقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جناب ارون کمار کو روایتی شال پیش کر کے عزت افزائی کی گئی۔ تنظیم کے معزز نمائندگان اور ممتاز وکلاء نے اُنہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جناب کے۔ ارون کمار کی کامیابی بار ایسوسی ایشن کے وقار میں اضافہ کا باعث بنے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ موصوف وکلاء برادری کی فلاح و بہبود میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کریں گے۔ اس موقع پر جناب کے۔ ارون کمار نے اپنی گفتگو میں نوجوانوں کے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان وکلاء کی رہنمائی اور ترقی اُن کی اولین ترجیح رہے گی۔ تہنیتی تقریب میں زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور نئی قیادت سے تابناک مستقبل کی امیدیں وابستہ کیں۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ اصف، ایڈوکیٹ عبدالباری، ایڈوکیٹ فیصل، ایڈوکیٹ ابراہیم، عبداللہ عاصم، عالم الدین و دیگروکلاء موجود تھے

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page