کریم نگر کے رضوی چمن علاقہ میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ
- Humera Amreen
- Dec 16, 2022
- 1 min read
A terrible fire incident occurred in Razvi Chaman area of Karimnagar

کریم نگر _ 16 دسمبر ( اے۔بی نیوزاردو) کریم نگر بائی پاس روڈ کے قریب رضوی چمن کے پاس ایک گودام میں بھیانک آگ لگ گئی۔ آگ بھڑکنے کے واقعہ کی مقامی لوگوں نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر تین فائر انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تھیلے کے گودام میں آگ جمعرات کی آدھی رات کو لگی تھی ۔ گودام سے زبردست آگ لگنے سے مقامی لوگ خوفزدہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے سے تقریباً ایک کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Comments