کریم نگر کے اردو صحافیوں کی جانب سے محمد ضمیر کو اظہار تعزیت
- aalimuddin
- Jul 17, 2022
- 1 min read

این ٹی وی رپورٹر محمد ضمیر الدین جگتیال کے سانحہ ارتحال پر کریم نگر کے تمام اردو صحافیوں نے اس ناگہانی حادثہ پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہر کریم نگر کے اردو میڈیا سے متعلق تمام صحافی انکے افراد خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اس موقع پر سینئر جرنلسٹ کریمنگر محمد نثار احمد پروانہ نے کہا کہ ہم حکومت تلنگانہ سے اپیل کرتے ہیں کہ محمد ضمیر کے اہل خانہ کو مالی امداد کی جائے علاوہ ازیں ٹی وی چینل کے ذمہ داران بھی انکی اس قربانی کو فراموش نہ کریں ۔ اس موقع پر کریم نگر کی صحافت کے افق پر ابھرنے والا الیکٹرانک میڈیا یوٹیوب چینل اے۔ بی ۔نیوز اردو کے چیف ایڈیٹر خواجہ عالم الدین اور نیوز اینکر محمد الطاف احمد نے بھی اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے گہرے رنج و ملال کا اظہار کیا۔
Comments