Make Karimnagar an anemia free district statement by District Collector RV Karnan
کریم نگر ۔ 24 ستمبر 2022 (اے۔بی۔نیوزاردو)
بروز ہفتہ شہر کریم نگر کے ٹی این جی اوز فنکشن ہال میں محکمہ اطفال ، خواتین ، معذورین و معمرین کے زیر قیادت پوشن ابھیان پروگرام کے تحت تغذیہ کی کمی کے حامل اطفال میں نیوٹریشن فوڈ کی تقسیم کی گئی ۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد صدر نشین وجیا اور ضلع کلکٹر آر وی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر زیڈ پی صدرنشین وجیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین میں خون کی کمی کو دور کرنے ضلع کو انیمیا سے پاک ضلع بنانے ضلع انتظامیہ کارکرد ہے ۔ انیمیا کے انسداد میں ملک گیر سطح پر ضلع کریم نگر سرفہرست ہے جو قابل مسرت بات ہے ۔ ضلع میں آنگن واڑی ، آسا ورکروں کے تعاون سے خواتین میں فیصد ہیموگلوبین کی جانکاری کیلئے خون کے ٹسٹ کئے جارہے ہیں ۔ خون کی کمی کے حامل افراد کو تغذیہ بخش غذا اور آئرن کی گولی فراہم کی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر آر وی کرنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون کی کمی کے باعث کئی خواتین طویل مدتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں ۔ ضلع کریم نگر کو انیمیا سے پاک ضلع بنانے کے مقصد سے خواتین کے خون کی جانچ کی جارہی ہے ۔ انہوں نے فرض شناسی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی پر آنگن واڑی ٹیچروں اور آشا ورکروں کی ستائش کی ۔ آئی ٹی ڈی اے سے دستیاب کردہ ملیٹ فوڈ کو آنگن واڑی مراکز کے ذریعہ فراہمی کی جائے۔ گھر گھر دورہ کرتے ہوئے خواتین کی کاؤنسلنگ کی جائے ۔ ایڈیشنل کلکٹرم مجالس مقامی گریما اگروال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون کی کمی کے حامل اطفال کی نشاندہی کے بعد انکے وزن کو بڑھانے ہر منگل دس منٹ کے پروگرام کے اہتمام کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ۔ اس پروگرام کے تحت ہر منگل ایک دیہات میں اجلاس کا انعقاد کرتے ہوئے زچہ ، حاملہ خواتین ، اطفال کے خون کے معائنے کئے جائینگے اور خون کی کمی کے حامل افراد کی نشاندہی کی جائیگی ۔ انکے نارمل وزن کے حامل ہونے تک آنگن واڑی ٹیچروں کے ذریعہ تغذیہ بخش غذا کی فراہمی کی جائیگی ۔ اگلے ایک سال تک اس پروگرام کا اہتمام کیا جائیگا ۔ بعد ازاں آنگن واڑی ٹیچروں کے زیر قیادت منعقدہ پوشن غذا میلے کا زیڈ پی چئیر پرسن وجیا ، ضلع کلکٹر آر وی کرنن کے ہاتھوں افتتاح انجام دیا گیا ۔ اس میلے میں تقریبا 300 اقسام کے تغذیہ بغش غذا کے اسٹالس آنگن واڑی ٹیچروں کے ذریعہ پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر ضلع ویلفیر عہدیدار سبیتا ، زیڈ پی سی ای او پرینکا ، کارپوریٹروں جیتیندر ، سی ڈبلیو سی چئیرمین دھنا لکشمی ، ضلع عہدیدار برائے دیہی ترقی ڈاکٹر جویریا ، ڈی آر ڈی اے سریلتا و دیگر نے شرکت کی ۔
Comments