top of page

کریم نگر کانگریس دفتر میں مسلم اقلیتی نمائندگی کا پرزور مطالبہ

ree

عبدالرّحمن کی آبزرورز و قائدین سے خصوصی نمائندگی


کریم نگر:4 مئی


کریم نگر ضلع کانگریس پارٹی دفتر میں آج ایک اہم سیاسی سرگرمی دیکھنے کو ملی، جب سینئر کانگریسی کارکن عبدالرّحمن نے ضلع آبزرورز جناب رگھوناتھ ریڈی اور جناب نامیلا سرینواس سے ملاقات کرتے ہوئے یہ مطالبہ پیش کیا کہ اس مرتبہ کریم نگر سٹی کانگریس صدارت کا عہدہ ایک مسلم اقلیتی نمائندے کو دیا جائے۔عبدالرّحمن نے اپنا مکتوب حوالے کرتے ہوئے واضح کیا کہ کریم نگر اسمبلی حلقہ میں ایک لاکھ سے زائد مسلم اقلیتی آبادی موجود ہے، اور صرف شہر کریم نگر میں یہ تعداد 60 ہزار سے 70 ہزار تک پہنچتی ہے۔ اس کے باوجود آج تک کسی مسلم اقلیتی کارکن کو صدارت کی ذمہ داری نہیں دی گئی، جو کہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔


ree

عبدالرّحمن نے کہا کہ وہ گذشتہ 19 برسوں سے کانگریس پارٹی سے جڑے ہوئے ہیں، NSUI سے شروعات کرتے ہوئے ڈویژن صدر، یوتھ کانگریس جنرل سکریٹری اور دو بار یوتھ کانگریس سٹی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اُنہیں راہول گاندھی کے ساتھ پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں شرکت اور بھارت جوڑو یاترا میں قدم بہ قدم چلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست میں ٹی آر ایس حکومت تھی تب وہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہر محاذ پر سرگرم رہے۔ ضلع کے ہر پروگرام میں حصہ لیا، ہر احتجاج، ہر ریلی میں کانگریسی قیادت کے ساتھ نظر آئے۔ عبدالرّحمن نے AICC سکریٹری محترمہ میناکشی نٹراج، قائد جناب وشواناتھ انجی، آرگنائزیشن انچارج AICC جنرل سکریٹری کیس وینو گوپال، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، وزیر جناب پونم پربھاکر، اور ضلع صدر کوامپلی ستیہ نارائنا سے بھی ملاقات کرتے ہوئے یہی نمائندگی پیش کی۔ آخر میں عبدالرّحمن نے کہا، "یہ صرف ایک عہدے کی بات نہیں، بلکہ مسلم اقلیت کی سیاسی شراکت داری کی بات ہے۔ ایک موقع ہمیں بھی ملنا چاہیے تاکہ ہم ثابت کر سکیں کہ محنت اور دیانتداری صرف وعدے نہیں، ہماری شناخت ہے۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page