کریم نگر نیٹ امتحانی مراکز پر فول پروف حفاظتی انتظامات — کمشنر پولیس غوث عالم
- aalimuddin
- May 4
- 1 min read

( اے بی نیوز )کمیشنر آف پولیس جناب غوث عالم نے خود نگرانی کی
کریم نگر کمشنریٹ کے تحت منعقدہ نیٹ (یو جی) امتحان کے موقع پر فول پروف حفاظتی انتظامات اور ٹریفک کی مؤثر نگرانی کے لئے پولیس کمشنر جناب گاؤس عالم بنفسِ نفیس متحرک نظر آئے۔ اتوار کے روز منعقدہ اس اہم قومی سطح کے امتحان کی پرامن تکمیل کو یقینی بنانے کی غرض سے انہوں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
جناب کمشنر نے بتایا کہ درج ذیل سات مراکز پر امتحانات کے دوران سخت حفاظتی اقدامات روبہ عمل لائے گئے:
۱۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر جی۔ایم۔آر پولی ٹیکنک کالج برائے خواتین، اُجوالا پارک، کریم نگر
۲۔ سرکاری ایس۔آر۔آر ڈگری و پی۔جی کالج، کریم نگر
۳۔ سرکاری ڈگری کالج برائے خواتین، کشمیر گڈہ، کریم نگر
۴۔ تلنگانہ سوشیل ویلفیئر ریزیڈنشل سنٹر آف ایکسیلنس، بالمقابل دفترِ ایناڈو، موضع الگونور
۵۔ پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ، بالمقابل دفترِ ایناڈو، الگونور
۶۔ تلنگانہ مائناریٹی ریزیڈنشل اسکول و جونیئر کالج (لڑکے)، وی۔آئی۔ٹی۔ایس انجینئرنگ کالج کیمپس، بومّکل
۷۔ ٹی جی سوشیل ویلفیئر ریزیڈنشل اسکول و جونیئر کالج برائے طالبات، شانتی نگر

کمشنر صاحب نے مزید بتایا کہ ان مراکز پر فِرِسکنگ، مسلسل پیٹرولنگ، اسپیشل ایکشن ٹیمیں، اسکواڈ و دیگر خصوصی اقدامات کے ذریعے ماحول کو پُرامن اور شفاف رکھنے کی پوری کوشش کی گئی۔ طلبہ و سرپرستوں کی سہولت کے پیشِ نظر ٹریفک کی مؤثر رہنمائی بھی عمل میں لائی گئی۔

آخر میں انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امتحان کا انعقاد پُرامن، شفاف اور خوش اسلوبی سے ممکن بنانے کے لیے محکمہ پولیس پوری طرح چوکس اور متحرک رہا۔
Comments