top of page

کریم نگر میں وقف ترمیمی بل 2025 کے خلاف مسلم پرسنل لا بورڈ کی پُرامن احتجاجی ریالی

ree


کریم نگر، 3 مئی 2025


کریم نگر میں آج مفتی یونس قاسمی کنوینر مسلم پرسنل لا بورڈ کی زیر قیادت وقف ترمیمی بل 2025 کے خلاف ایک منظم اور پُرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز صبح 10 بجے تلنگانہ چوک سے ہوا اور کلکٹریٹ دفتر پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں ضلعی انتظامیہ کو ایک احتجاجی یادداشت پیش کی گئی۔ ریلی میں مختلف مسالک کے علمائے کرام، سیاسی قائدین، سماجی کارکنان، نوجوانوں اور بزرگ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا:


"وقف ہمارا حق ہے – ہم چھیننے نہیں دیں گے"


"شرعی قوانین میں مداخلت نامنظور"


"وقف بچاؤ – آئین بچاؤ"

ree

مقررین نے اپنے خطابات میں اس بات پر زور دیا کہ وقف املاک مسلمانوں کی دینی و رفاہی اساس ہیں اور ان پر حکومتی مداخلت آئینی اصولوں اور اقلیتوں کے مذہبی حقوق کے منافی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وقف ترمیمی بل 2025 درحقیقت وقف کی خودمختاری، شرعی نظام، اور اقلیتی وقار پر سنگین حملہ ہے۔ ریلی کے دوران برادرانِ وطن نے بھی خطاب کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ آئین کی حفاظت کے لیے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ریلی کے اختتام پر ضلع کلکٹر کو پیش کی گئی یادداشت میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر متنازعہ وقف ترمیمی بل واپس لے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔ مولانا عمر فاروق صاحب کی دعا پر ریلی اختتامکا ہوا۔

ree
ree

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page