On October 24, a grand address by Jamaat-e-Islami Hind in Karimnagar with the general title, Reference to the Qur'an
جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کی جانب سے عظیم الشان خطاب عام بعنوان , رجوع الی القرآن’* ناظم ضلع جناب محمد خیر الدین صاحب نے پریس میٹ کے ذریعے سے یہ اعلان کیا کہ جماعت اسلامی ہند کی مہم ,رجوع الی القرآن، کے ضمن میں ایک عظیم الشان خطاب عام بتاریخ 24 /اکتوبر 2022بروز پیر بمقام (ٹی.این۔ جی. اوز) فنکشن ھال نزد ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن کریم نگر بوقت صبح 10:30 بجے تا 1:00 بجے دن منعقد ہوگا۔
اس میں امیر حلقہ تلنگانہ , محترم جناب حامد محمد خان صاحب اور مرکزی ذمہ دار مولانا محمد جعفر صاحب (دہلی) نائب امیر جماعت اسلامی ہند، جناب یم ین بیگ زاہد صاحب سکریٹری اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ، مولانا مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدر جمیعت العلماء ہند ضلع کریمنگر اور جناب محمد سمیع صاحب صدر جمیعۃ اہلحدیث کریمنگر مخاطب فرمائیں گے ۔ناظم ضلع نے تمام شہر کریم نگر کے مرد و خواتین کو کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی گذارش کی اور اس خطاب عام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کی اپیل کی۔ناظم ضلع نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کے ذریعے 14 سے 23/اکتوبر 2022 تک , رجوع الی القرآن، مہم دراصل امت مسلمہ کے قرآن سے تعلق کو مضبوط کرنے اور قرآنی تعلیمات کی بنیاد پر فرد کی تربیت اور معاشرہ کی تعمیرکرنے کی طرف امت کے سواد اعظم کو متوجہ کرنے اور تمام بندگان تک خالق کائنات کے اس پیغام کو پہنچانے کے عظیم مقصد کے تحت منائی جارہی ہے.
آپ نے کہا کہ اس کام کو عملی طور پرانجام دینے کے لئے مختلف کام کیے جاسکتے ہیں۔ 1- اپنے محلے بستی میں درس قرآن کا سلسلہ شروع کریں کریں۔ 2- اسکولوں میں قرآن کی تعلیم کا انتظام کریں.3- اپنے متعلقین کو قرآن مجید کا ترجمہ فراہم کریں.4- نکاح کے موقع پر قرآن کی کوئی تفسیر تحفے میں د یں۔ 5-وطنی بھائیوں تک قرآن کا پیغام پہنچائیں
Comments