40th Foundation Day of SIO in Karimnagar _ Address by various personalities
ایس آئی او کریم نگر سٹی کی جانب سے 40 سال کے سنگِ میل کے موقع پر عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد بمقام آئ بی اے گارڈن کشمیر گڈہ پر منعقد کیا گیا. ایس آئ او کا قیام 1982 میں کیا گیا تھا اور اسی اکٹوبر کو وہ 40 سال مکمل کر رہی ہے. اس موقع پر ایس آئی او نے ملک بھر میں کاروان نکالے, کانفرنس کا انعقاد ہوا.اسی کے سلسلہ کے طور پر کریم نگر میں بھی دہلی سے ایس آئی او کے مرکزی ذمہ داران نے پروگرام میں شرکت کی.کانفرنس کا آغاز قاری محمد ابو بکر صدیق کی تلاوتِ سے ہوا۔
مہمانان خصوصی کے طور پر تلنگانہ وقف بورڈ کے رکن ملک معتصم خان صاحب نے بھی شرکت کی آپ نے کہا کہ ہندوستان کے ان تاریک حالات کو صرف پیغام سیرت سے ہی منور کیا جاسکتا ہے۔ آپ نے کہا ک یہ امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہندوستان کے لوگوں کو محمد ﷺ کی سیرت سے واقف کرایا جائے۔ بعدازاں ایس آئی او تلنگانہ کے صدر ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین نے بھی نوجوانوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو پہچانے، اپنی ذمہ داریوں کو جانے اور زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل انکے ہاتھوں میں ہے۔ قبل از ایس آئی او کے کیڈر نے شاندار ریالی سے ایس آئی او کے کاروان کا استقبال کیا۔ عمر شہروز صدر ایس آئی او کریم نگر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا
Comments