کریم نگر میں 3 مئ کو وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاجی ریالی شرکت کی اپیل
- aalimuddin
- May 2
- 1 min read

کریم نگر 2 / مئی (اے بی نیوز)
مفتی یونس قاسمی کنوینر مسلم پرسنل لا بورڈ ضلع کریم نگر کی اطلاع کے بموجب کل جماعتی قائدیںن کے مشاورت کے بعد 3 / مئی بروز ہفتہ صبح 10 بجے تلنگانہ چوک کریم نگر سے کلکٹر یٹ کریم نگر تک زبردست احتجاجی ریا لی نکالی جائے گی۔ اوقاف ترمیمی بل کے خلاف دستور بچاو احتجاجی ریلی میں تمام سیاسی پارٹیوں اور ملی رہنماؤں کی قیادت میں یہ احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ ملی کل جماعتی ذمہ داران مولانا خواجہ علیم الدین نظامی ، مفتی غیاث محی الدین ، مفتی یونس قاسمی ، حافظ وسیم الدین ، مولانا شاہ محمد قادری ، حافظ محمد رضوان ، محمد خیر الدین ، سید غلام احمد حسین ، منصور توکلی ، محمد تاج الدین ، عبد الرحمن ، محمد منیب الدین ، حافظ ضیاء اللہ خان ، صہیب احمد خان ، محمد عباس سمیع ، محمد جمیل الدین ، غلام ربانی قادری حافظ عبدالباری اڈوکیٹ، عبداللہ عاصم ، حافظ جاوید ، نے کریم نگر کے عوام الناس سے بلا لحاظ مذہب اس احتجاجی ریلی میں مئے دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔
Comments