top of page

کریم نگر اے بی یوٹیوب چینل کی جانب سے گروپ ون مٹیریل تقسیم

Group One Material Distribution by Karimnagar AB News YouTube Channel

کریم نگر:

شہرکریم نگر کی سطح پر الکٹرانک میڈیا کے میدان میں قدم رکھنے والا پہلا یوٹیوب چینل AB نیوز اردو، نہ صرف اردو زبان کی خدمت میں لگا ہوا ہے، بلکہ اردو ذریعہ تعلیم سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی ہمت افزائی کے لئے بروز پیر تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں گروپ ون کا مٹیریل تقسیم کیا گیا، بالخصوص ضلع پدا پلی میں واقع کریسنٹ اسکول میں AB نیوز اردو کی جانب سے تقسیم کتب کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں درجنوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا، اور اے بی نیوز کی خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے مفت کتب حاصل کیے،

واضح رہے کہ اس خصوص میں پدا پلی میں 23 طلبہ میں گروپ ون کا مٹیریل تقسیم کیا گیا،، علاوہ ازیں ورنگل میں آٹھ طلباء،، کاغذ نگر میں چار ،،اور سکندر آباد میں تین طلباء میں یہ کتابیں تقسیم کی گئیں، یہاں اس بات کا ذکر ضروری ہوگا ،کہ نہ صرف اردو میڈیم بلکہ انگلش میڈیم طلباء نے بھی AB نیوز کی ان خدمات سے استفادہ کیا, قبل ازیں AB نیوز کی جانب سے اسکولی طلباء کے لئے آزادی کا امرت مہتسو کے عنوان سے پینٹنگ کمپٹیشن بھی منعقد کیا گیا تھا ، بہرکیف اے بی نیوز اردو کی جانب سے اردو خبروں کی نشرواشاعت کے علاوہ مختلف نوعیت کے فلاحی کام بھی منعقد کیے جاتے ہیں، سی ای او اے بی نیوز اردوخواجہ عالم الدین نے کہا کہ کامیابی سخت محنت کرنے والوں کے لیے بس ایک قدم پر ہوتی ہے حوصلے کے ساتھ آگے بڑھے کمیابی آپ کا مقدرہوگی کا مشورہدیا۔ تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسو سی ایشن کے سر پرست سرور شاہ بیابانی نے طلباء سے اس موقع سے استفادے کی خواہش ظاہرکی ،،، صدر سید مطہر الدین کے قرآت کلامپاک سے پروگرام کا آغاز ہوا

افضل محی الدین نے خواجہ عالم الدین کی ستائش کرتے ہوئے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کس طرح سے پڑھائی کی جائےاس پر اظہار خیال کیا،،، کرسپانڈنٹ کر یسینٹ گروپ آف سکولز ایاز آفاقی نے اے بی نیوز اردو سی۔ای او خواجہ عالم الدین کے اقدام کو سراہا اور مبارکباد دی ،،، پروگرام آرکنائزر انیس بیگم صدر ویمنس ونگ نے خواجہ عالم الدین کا شکریہ ادا کیا اور اظہار خیال کیا۔گوہر فاطمہ، سینئر جرنلسٹ محمد نثار احمد پروانہ و صدر تلنگانہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن، و بیورو چیف روز نامہ راشٹریہ سہارا کریم نگر نے اپنے تجربات سے حالات حاضرہ کی قدر اور دلچسپی سے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا مزید کہا کے آگے جب بھی طلباء کی ضرورت پر ساتھ ہونے کا تیقن دیا اس موقع پر دیگر معززین شہر موجود تھے، حفصہ مہوش کے ہدیہ تشکر پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

161 views0 comments

Comentários


bottom of page