top of page

کاروبار میں سرمایہ کاری کے ذریعہ ترکی میں رہائش کا سنہری موقع

Golden opportunity to live in Turkey by investing in business

حیدرآباد: باشمی گروپ نے اونتاج مشترکہ سرمایہ کاری پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہےجو لوگوں کومنافع بخش کاروبارمیں رجسٹرڈ شیئر ہولڈر بنا کرترکی میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

عام طور پر ترکی میں مستقل رہائش کے لیے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔ سرمایہ کاروں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ زیادہ ترقی یافتہ صوبوں میں سے کسی ایک میں کم از کم $75,000 یا کم ترقی یافتہ ابھرتے ہوئے صوبوں میں سے کسی ایک میں کم از کم $50,000 تک سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔

باشمی گروپ نے ترکی میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے لئے سرمایہ کار ی کا ایک نیا راستہ متعارف کروایا ہے جوکہ کاروبار میں شیئر ہولڈر بننے کاہے اور یہ کسی بھی کاروبار میں کم از کم سرمایہ کاری کی حد ہے۔ جس میں سرمایہ کار کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کے لئے بھی رہائش فراہم کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ منافع اور بعض صورتوں میں ماہانہ آمدنی بھی ہے۔

جناب تجمل حسین سی ای او ہاشمی گروپ نے بتایا کہ "اونتاج ،مشترکہ سرمایہ کاری پلیٹ فارم اثاثوں پر مبنی کاروبار متعارف کروا رہا ہے جس سے سرمایہ کاری پر خاطر خواہ منافع ملتا ہے۔ سرمایہ کار ایسے کاروباروں میں رجسٹرڈ شیئر ہولڈر بن سکتے ہیں جو تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں اور ترکی میں اپنے خاندان کے لیے مستقل رہائش بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

0 views0 comments

ความคิดเห็น


bottom of page