top of page

ڈیزل ٹینکر اور بس میں تصادم کے بعد بس شعلہ پوش

Bus engulfed in flames after collision between diesel tanker and bus

ree

ممبئی _ 8 اکتوبر ( اردولیکس) مہاراشٹر کے ناسک میں آج صبح ایک بس میں آگ لگنے سے 11 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ناسک کے اورنگ آباد روڈ پر بس کو ڈیزل لے جانے والے ٹریلر ٹرک سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔

ناسک کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس امول تامبے نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر سلیپر کوچ بس کے مسافر تھے ۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ آگ کا ایک بڑا گولہ بس کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے جب فائر اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کوشش کی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح 5.15 بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد انہوں نے پولیس اور ایمبولینس کو فون کیا۔ مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page