top of page

چیف منسٹرتلنگانہ بہت جلد کریں گے قومی سیاسی پارٹی کا آغاز

The Chief Minister of Telangana will launch a national political party very soon

حیدرآباد: تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) کے سربراہ و چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے جلد ہی ایک نئی قومی سیاسی پارٹی کا آغاز کرنے کا امکان ہے۔ قومی سیاست میں ان کے شاندارداخلہ کا باقاعدہ اعلان جلد ہی کیا جائے گا اور اس تاریخی تقریب کا مقام تلنگانہ کا دارالحکومت ہوگا،


پارٹی ذرائع نے اشارہ کیا کہ چندر شیکھر راؤ پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ چیف منسٹر کی حیثیت سے تلنگانہ حکومت کی سربراہی جاری رکھتے ہوئے قومی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کی تاریخی ضرورت کو پورا کریں۔ اطلاعات ہیں کہ اس مہینہ کی 11تاریخ کو سابق چیف منسٹر کرناٹک کمارا سوامی حیدرآباد آنے والے ہیں۔ حکمران جماعت کے رکن اسمبلی بالکا سمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام متبادل طاقت کے منتظر ہیں

9 views0 comments

Comments


bottom of page