top of page

چیف منسٹر چندرشیکھرراو 5 اکتوبر کو نئی قومی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے

Chief Minister Chandrashekhar Rao will announce the new national political party on October 5

ree

حیدرآباد _ 29 ستمبر ( اے۔بی۔نیوزاردو)

چیف منسٹر و صدر ٹی آر ایس چندرشیکھرراو دسہرہ کے دن اپنی نئی قومی سیاسی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ٹی آرایس مقننہ پارٹی کا اجلاس 5اکتوبر کو وجئے دشمی کے دن پارٹی کے ہیڈکوارٹرس تلنگانہ بھون میں منعقد کیاجائے گا۔بتایاجاتا ہے کہ اس موقع پر پارٹی سربراہ و چیف منسٹر کے چندرشیکھرراو اپنی قومی جماعت کا اعلان کریں گے۔اطلاعات کے مطابق قومی جماعت کے اعلان کے لئے وقت 1.19منٹ دوپہر دیاگیا ہے۔ان کی نئی قومی جماعت کا نام بھارتیہ نیشنل پارٹی (بی آرایس)ہوگا۔اس اجلاس کے بعد پارٹی کے کوارڈی نیٹرس کے ناموں کاانکشاف کیاجائے گا۔چیف منسٹر چندرشیکھرراو، قومی سطح پر بی جے پی کے خلاف مہم چلانے کے لئے اس نئی قومی جماعت کاآغاز کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔چیف منسٹر نے قبل ازیں ہم خیال جماعتوں کے ساتھ کام کرنے کا اشارہ دیا ہے

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page