top of page

چلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش، ایک شخص ٹرین اورپلیٹ فارم کے درمیان پھنس گیا

While trying to get off the moving train, a person got stuck between the train and the platform


ree

پرکاشم:

ریاست آندھراپردیش میں ایک شخص ٹرین سے اترنے کی کوشش میں اس کی زد میں آکرپھنس گیا۔ یہ حادثہ ضلع پرکاشم کے گدا لورریلوے اسٹیشن پرپیش آیا۔ روی کمارنامی شخص ہبلی سے گنٹورجانے والی ٹرین میں سوار تھا۔ اسے بیتم چرلہ میں ٹرین سے اترنا تھا، تاہم آنکھ لگ جانے کی وجہہ سے وہ آگے کے اسٹیشن تک پہنچ گیا، لوگوں نے اسے بتایا کہ گدا لورآگیا ہے تو وہ پریشان ہوگیا اورچلتی ٹرین سے اترنے کی کوشش میں گرپڑا، روی کمارریلوے پلیٹ فارم اورٹرین کے درمیان بری طرح سے پھنس گیا تھا۔ پلیٹ فارم کو ہتھوڑے سے توڑ کراسے باہرنکالا گیا اورعلاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔

 
 
 

Comments


Contact Me

Tel: +91-851 988 2544

info@abnewsurdu.com

  • Whatsapp
  • Instagram
  • YouTube

© 2023 by Phil Steer . Proudly created with Wix.com

Thanks for submitting!

bottom of page