top of page

پی ڈی ایکٹ ایڈوائزری بورڈ نے ملعون راجہ سنگھ کے کیس کی سماعت کی _ فیصلہ محفوظ

PD Act Advisory Board hears case of cursed Raja Singh _ decision reserved

حیدرآباد _ بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ پر عائد پی ڈی ایکٹ کیس کی آج سماعت ہوئی ۔ حیدرآباد کے بیگم پیٹ کے گرین لینڈ گیسٹ ھاوز میں پی ڈی لا ایڈوائزری بورڈ نے کیس کی سماعت کی۔ اس کیس کے سلسلے میں منگل ہاٹ پولیس نے پہلے ہی پی ڈی ایکٹ ایڈوائزری بورڈ کو راجہ سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ درج کرنے کی وجوہات اور ثبوت فراہم کر دیے ہیں۔ راج سنگھ، جو چرلہ پلی جیل میں ریمانڈ قیدی ہے، نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سماعت میں شرکت کی۔ملعون راجہ سنگھ کی بیوی اوشا بائی اور ان کے وکیل کرونا ساگر ایڈوائزری بورڈ کے سامنے پیش ہوئے۔


اس موقع پر ملعون راجہ سنگھ نے ایڈوائزری بورڈ کے سامنے دلیل دی کہ ان کے خلاف غیر قانونی طور پر پی ڈی ایکٹ درج کیا گیا ہے۔ راجہ سنگھ کی بیوی اوشا بائی نے پہلے ہی اس سلسلے میں ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد پی ڈی لا ایڈوائزری بورڈ نے اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ راج سنگھ کے وکیل نے کہا کہ 3 سے 4 ہفتوں میں فیصلہ آنے کا امکان ہے

0 views0 comments

Comments


bottom of page