top of page

پی وی سندھو نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی۔ چینی کھلاڑی کو شکست دے



ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی ہے۔ سندھو نے سنگاپور اوپن کا ٹائیٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ سنگاپور اوپن سوپر-500 بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے سنگلز کے فائنل میں انھوں نے چین کی کھلاڑی وانگ جھی کو شکست دے دی۔ یہ مقابلہ پی وی سندھو نے 9-21، 21-11 اور 15-21 سے جیت لیا۔ سندھو نے اس سال یہ پہلا سوپر-500 بیڈمنٹن ٹورنمنٹ جیتا ہے۔ اس سے پہلے سندھو نے دو سوپر300 ٹورنامنٹ سید مودی انٹرنیشنل اور سوئس اوپن کا خطاب جیتا تھا۔ سندھو نے سنگاپور اوپن جیت کر کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل کا دعویٰ بھی مضبوط کر لیا ہے۔ پی وی سندھو کی کامیابی پرہندوستان میں جشن کا ماحول ہے۔

45 views0 comments

Comentarios


bottom of page