Ganesh immersion ceremony should be organized in a peaceful environment
District Collector G Ravi and District SP Sindhu Sharma
جگتیال 7 ستمبر
ضلع کلکٹر جی روی اور ضلع ایس پی سندھو شرما نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع میں گنیش وسرجن کی تقریب کا کوویڈ کی قواعد پر عمل آوری کرتے ہوئے پرامن ماحول میں اہتمام عمل میں لائیں۔انہوں نے دفتر ضلع کلکٹر کے میٹنگ ہال میں مختلف محکمہ جات مجلس بلدیہ کے کمشنران ،پولیس کے عہدیداران اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہا کہ گنیش مورتیوں کے ساتھ سواریوں میں لاؤڈ اسپیکر کی اجازت نہ ہوگی سواریوں میں مہلک ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت نہ ہوگی جھنڈوں کیلئے لکڑی کے بجائے پی وی سی کےپائپ استعمال کئے جائیں جوکہ 2 فٹ سے زائد لمبائی والے نہ ہوں جلوس کے دوران پٹاخوں کے پھوڑنے کی اجازت نہ ہوگی زعفرانی ،گلال اور دیگر رنگووں کو راہ گیروں پر نہ ڈالاجائےجلوس میں سواریوں کے ساتھ شامل افراد کی تعداد کو محکمہ پولیس کے علم میں لایا جائےجلوس میں ٹریفک کا باقاعدگی کے ساتھ نظم کیا جائے۔اور ممکنہ حد تک جلوس کی عاجلا نہ اختتام کی کوشش کی جائے۔پینے کا پانی،لائیٹنگ، کرینس، ایمبولینس، طبی عملہ،کشتیوں ، ماہرین تیراک،کا اہتمام کیا جائے محکمہ برقی کے عہدیدار احتیاطی تدابیر کو اختیار کریں محکمہ جات پولسی، روینیو،سمکیات، برقی اور آبپاشی کے عہدیداران آپسی تال میل کے ساتھ ایک دن قبل سرجن کے مقام کا معائنہ کریں اور مطلوبہ کشتیوں ،کرین ، مزدور،تیراک،اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے اقدمات کریں ضلع کلکٹر نے اپیل کی کہ پرامن ماحول میں نوجوانان خصوصاََجلوس کے اہتمام کریں ۔گنیش وسرجن کی کمیٹی کو مختلف ہدایات سے واقفیت کروادی جائے۔سوتی آلودگی سے پاک،ڈی جے کا عدم استعمال کریں ۔تیراکوں کی تفصیلات کو تمام گرام پنچایتوں ،بلدیات کو ضلعی محکمہ سمکیات کے عہدیداران روانہ کریں ذمہ دار والینٹیرس کا انتخاب عمل میں لایا جائے ضلع کلکٹر نے محکمہ عمارات و شوراع اور مشن بھگیرتھا کے عہدیداروں کو تاکدی کی کہ جلوس کے مقامات کو قطیعت دیکر سڑکوں کی تجدید کریں ایس سی محکمہ برقی این پی ڈی سی ایل کو ہدایت دی گئی کہ وہ برقی مسائل درپیش نہ ہونے کیلئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں سرجن کے مقام پر والینٹر کو یونیفارم عطا کیا جائے اور مرحلہ واری انکی خدمات حاصل کی جائےپینے کے پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے محکمہ پنچایت راج اور بلدیہ کے عہدیدار قبل از وقت منصوبہ بندی کرلیں. ضلع کلکٹر نے عہدیدیروں کو تاکید کی کہ انتہائی پرامن ماحول میں بنا کسی ناگہانی صورتحال کے درپیش ہوئے آپسی تال میل کے ساتھ تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے جلوس کا اہتمام کریں اس موقع پر ضلع ایس پی محترمہ سندھوشرما ،ایڈیشنل کلکٹر بی ایس لتا، ایڈیشنل کلکٹر برائے مجالس مقامی جے.ارونا سری ، آر ڈی آر ڈی او کورٹلہ ونودکمار، ڈی ایس پی، اوور مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
Comments