TRS name changed. KCR announced national party
حیدرآباد: (اے۔بی۔نیوز اردو)
ٹی آر ایس سربراہ اور چیف منسٹر کے سی آر نے آج قومی پارٹی کا اعلان کردیا۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ TRS (تلنگانہ راشٹرا سمیتی) پارٹی کا نام بدل کر BRS (بھارت راشٹر سمیتی) رکھا جا رہا ہے۔ آج ٹی آر ایس کی جنرل میٹنگ تلنگانہ بھون میں کے سی آر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں پارٹی کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد پیش کی گئی اور تمام پارٹی قائدین نے متفقہ طور پر اس کو منظوری دی۔ جیسا کے قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کے سی آرنے آج ایک بج کر19 منٹ پرقومی جماعت کا اعلان کردیا۔ چیف منسٹرکی جانب سے قومی پارٹی کے اعلان کے ساتھ ہی ٹی آرایس کے حامیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔ کئی مقامات پرآج کے چیف منسٹرکل کے وزیراعظم کے بیانرس نظرآئے۔
Comments