وزیراعظم نریندر مودی نے تاریخی شہر حیدرآباد کو ‘ بھاگیہ لکشمی مندر کا شہر ” قرار دیا۔ اپنے دورے حیدرآباد کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے تروپتی کے لئے شروع کی گئی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔اور ریلوے کے مختلف پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔
بعد ازاں سکندرآباد پریڈ گراﺅنڈ پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سکندرآباد – تروپتی کے درمیان وندے بھارت ٹرین کو شروع کرتے ہوئے بھاگیہ للکشمی مندر کے شہر ( حیدرآباد) کو وینکٹیشور سوامی مندر کے شہر ( تروپتی) سے جوڑا گیا ہے۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کرنے کے بعد مودی نے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کیا۔ پیارے بھائیو اور بہنو، کے نام سے انھوں نے اپنی تقریر کا آغاز تیلگو میں کیا۔
کورونا، یوکرین میں جنگ کی وجہ سے دنیا کساد بازاری کا شکار ہے۔ ہندوستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ بجٹ میں ہم نے اس سال بنیادی سہولیات کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ ریاست میں 35 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے قومی شاہراہوں کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا ہے۔ قومی شاہراہوں کی توسیع کے لیے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ہم نے ریاست میں ایک بہت بڑا ٹیکسٹائل پارک بنایا ہے۔ ٹیکسٹائل پارک سے کسان اور مزدور بہت مفید ہیں۔ نو سالوں میں ہم نے ہندوستان کا چہرہ یکسر بدل دیا ہے۔ ہم نے تلنگانہ کو ملک کی ترقی کا حصہ بنایا ہے۔ 11 ہزار کروڑ روپے سے ترقیاتی پراجیکٹس کا آج سنگ بنیاد رکھا گیا ہے
Comments