top of page

وریجنل شناختی کارڈ پیش کرنے پر ہی خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی اجازت

تلنگانہ آرٹی سی نے بسوں میں مفت سفر کی سہولت حاصل کرنے والی خواتین کے لئے ایک اہم مشورہ دیا ہے آرٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے کہا کہ خواتین کو وریجنل شناختی کارڈ پیش کرنے پر ہی آرٹی سی بسوں میں مفت سفر کی اجازت رہے گی


۔ انہوں نے کہا کہ خواتین آدھار کارڈ یا دیگر شناختی کارڈ کی نقل اور اس کا زیراکس پیش کر رہے ہیں جسے آرٹی سی غیر کار کرد تصور کرے گی۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فون میں موجود سافٹ کاپی بھی بتائی جا رہی ہیں۔ ایسی خواتین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اور یجنل شناختی کارڈ جو مرکز یا ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہو اسے پیش کریں جن میں آدھار کارڈ ، ووٹر آئی ڈی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس و دیگر شامل ہیں اس کو بتانے پر زیرو ٹکٹ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی نقل یا اسمارٹ فون میں موجود شناختی کارڈ کو بتانے پر مفت سفر کی اجازت نہیں رہے گی۔ اس کے علاوہ شناختی کارڈ میں تصویر واضح ہونی چاہئے۔ کئی خواتین کے آدھار کارڈ کئی سال پہلے لئے گئے ہیں جس میں ان کی تصویر واضح نظر نہیں آرہی ہے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کروائیں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق تلنگانہ سے تعلق رکھنے والی خواتین ہی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ دیگر ریاستوں کی خواتین کو ٹکٹ کی رقم ادا کرنی ہوگی ۔ وی سی سخنار نے کہا کہ 9 دسمبر کو مفت سفر کی سہولت کی اسکیم شروع ہوئی ۔ 11 دن کے اندر ریاست بھر کی 3 کروڑ خواتین نے مفت سفر کیا ہے بسوں میں 62 فیصد خواتین سفر کر رہی ہیں۔ روزانہ 30 لاکھ خواتین سفر کر رہی ہیں

9 views0 comments

Comentarios


bottom of page