ورنگل ایم جی ایم ہاسپٹل میں سانپ کے نظرآنے سے سنسنی
- Humera Amreen
- Oct 24, 2022
- 1 min read
Thrill at the sight of a snake at Warangal MGM Hospital

حیدرآباد:(اے۔بی۔نیوز اردو)
ریاست تلنگانہ کےورنگل ایم جی ایم ہاسپٹل میں سانپ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ فوری ملی اطلاعات کےمطابق میل وارڈ میں سانپ دیکھ کروہاں موجود مریضوں اوران کے رشتہ داروں میں خوف کی لہردوڑ گئی۔ اس وارڈ میں موجود بعض افراد نے اس سانپ کا ویڈیو بنایا جو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ حال ہی میں اسی ہاسپٹل کے باتھ روم میں بھی سانپ کے نظرآنے سے لوگ خوفزدہ ہوگئے تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ آج جو سانپ نظرآیا وہ زہریلا ناگ سانپ تھا۔
Comments