top of page

نفرت انگیز تقریر معاملہ۔اعظم‌خان‌کو مجرم قرار دیا‌ گی

Hate speech case. Azam Khan will be declared guilty

نئی دہلی: ایس پی لیڈر اعظم خان کو رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے نفرت انگیز تقریر کیس میں مجرم قرار دیا ہے اب سے کچھ ہی دیر‌ میں انہیں سزا سنائی جائے گی۔ یہ معاملہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے وقت کا ہے۔ اس دوران اعظم خان پر انتخابی تقریر کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیان دینے‌کا‌الزام ہے۔


آپ کو بتا دیں کہ سال 2019 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے پہلے ہی 21 اکتوبر کو فیصلے کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم اعظم خان سے تحریری بیان دینے کے لیے وقت مانگا گیا تھا۔ جس کے بعد عدالت نے فیصلے کے لیے 27 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

35 views0 comments

Комментарии


bottom of page