top of page

نظام دورحکومت کے نایاب چاندی کے سکے ضلع کریم نگرمیں برآمد

Rare silver coins of the Nizam regime were found in Karimnagar district

کریم نگر:اے۔بی۔ نیوزاردو

ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگرمیں نظام کے دور کے چاندی کے سکہ برآمد ہوئے۔ قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کو تما پور منڈل کے گولا پلی میں چاندی کے سکے نظرآئے۔ گاؤں کے مضافات میں مزدوروں کو ایک چھوٹا سا مٹی کا برتن ملا جس میں 27 چاندی کے سکے تھے۔ وہاں موجود مزدوروں نے سکے آپس میں تقسیم کرلئے تھے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی تحصیلدار کنکیا نے دیگر افسران کے ساتھ گاؤں کا دورہ کیا اور جانچ کی، چند سکے برآمد ہونے کے بعد حکام نے مزدوروں سے کہا کہ وہ باقی سکے حکومت کے حوالے کر دیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہ سکے 1869 سے 1911 تک زیر گردش تھے۔

150 views0 comments

Bình luận


bottom of page