top of page

نظام آباد کے فارسٹ ٹریک اسپشل کورٹ آفس اسٹاف کے لئے 12 جائیدادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں مطلوب

Applications are invited for the appointment of 12 estates for Forest Track Special Court Office Staff at Nizamabad.

نظام آباد 20/اکٹوبر (اے۔بی۔نیوزاردو)

فارسٹ ٹریک اسپشل کورٹ (پاسکو) نظام آباد ریاست تلنگانہ میں کنٹریکٹ بنیادوں پر مختلف زمروں کی (12)جائیدادوں پر اہلیت رکھنے والے امیدوارں سے راست طور پر درخواستیں مطلوب ہیں ان جائیدادوں کے لیے صرف ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے امیدوار ہی درخواست دینے کے اہل ہیں جن جائیدادوں پر تقررات عمل میں تقررات لائے جارہے ہیں ان میں سپرینٹنڈنٹ (ہیڈ کلرک) ایک ، سنئیر اسٹنٹ ایک، اسیٹنو گرافر ایک ،سنئیر اسٹنٹ دو ،ٹاپیسٹ دو ، ڈرائیور ایک اور چار آفس سب ارڈنیٹ شامل ہیں جبکہ امیدوار وں کی تعلیمی قابلیت زمروں کے لحاظ سے ساتویں جماعت کامیاب ،میٹرک کامیاب ،بچلرس ڈگری کے ساتھ موٹر وہیکل ڈرائیور نگ لائسنس ،شارٹ ہینڈ،

ٹائپ رائٹنگ ہائر گریڈ سرٹیفکیٹ کے ساتھ اس کے علاوہ امیدوارں کی عمر یکم جولائی 2022کو 18سال تا 34سال کے درمیان کے ہونا چاہیے

درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 31اکٹوبر مقرر کی گئی ہے امیدوار اپنی درخواست ڈاک یا کوریئر کے ذریعہ ڈسرکٹ پرنسپال اینڈ سیشن جج نظام آباد کے نام ارسال کرسکتے ہیں مزید تفصیلات کے لئے ویب سائیٹ

پر ملاحظہ کرسکتے ہیں

1 view0 comments

Comments


bottom of page