نظام آباد: 22/ ستمبر
طلائی زیورات چھین کر فرار ہونے والے سارق کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے اسے ریمانڈ کردیا۔ اے سی پی نظام آباد وینکٹیشورلو نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن III میں گنگا لکشمی نامی خاتون نے شکایت درج کروائی تھی کہ 19/ ستمبر کی شام ایک نامعلوم شخص نے ایک لیٹر جس میں اس نے یہ دعویٰ کہ وہ گنگا رام ٹریڈرس سے وابستہ ہے اور لیٹر پر دستخط کریں۔ اس نامعلوم شخص نے اس کے گلے سے طلائی زیورات کی بنی ہوئی چینوں کا چھین کر فرار ہوگیا تھا۔ شکایت وصول ہونے کے فوری بعد پولیس نے جدید ٹکنالوجی سی سی کیمروں کے ذریعہ سارق کا پتہ لگایا اور اس کے گھر پہنچ کر تیواری مہیش عمر 22 سال پیشہ شاپ ورکر ساکن مارواڑی گلی شیواجی چوک کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر اس نے اقبال جرم کرلیا اور اس کے قبضہ سے متعلقہ طلائی زیورات اور اس نے استعمال کی گئی ایکٹیو گاڑی کو ضبط کرلیا
Comments